پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ کو بھی کورونا ہو گیا ، اب کہاں ہیں؟ جانئے 

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ کو بھی کورونا ہو گیا ، اب کہاں ہیں؟ جانئے 
پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ کو بھی کورونا ہو گیا ، اب کہاں ہیں؟ جانئے 
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ مریم نفیس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مریم نفیس نے انسٹا گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ، پیغام میں اداکارہ کا کہناتھا کہ ”آئیسولیشن سے سلام ، بدقسمتی سے میرا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیاہے اور میں بھی کورونا سے متاثرہ افراد میں شامل ہو گئی ہوں ،مجھ میں کورونا کی سخت علامات ظاہر ہو رہی ہیں ،آپ سب کی بہت زیادہ دعاﺅں کی طلبگار ہوں ۔“ 
اداکارہ نے اپنے مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ”وہ ماسک پہنیں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، یہ وقت بھی انشاءاللہ گزر جارئے گا ۔“
حال ہی میں عثمان مختار اور امیر گیلانی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن اب وہ دونوں بھی صحت یاب ہو چکے ہیں۔یہاں یہ قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر تیزی آنا شروع ہو گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 45 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور تین ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

مزید :

تفریح -