دوسگی بہنوں ، چچازاد بھائی اور بہن کو قتل کرنے والا آخر کار پکڑا گیا 

دوسگی بہنوں ، چچازاد بھائی اور بہن کو قتل کرنے والا آخر کار پکڑا گیا 
دوسگی بہنوں ، چچازاد بھائی اور بہن کو قتل کرنے والا آخر کار پکڑا گیا 

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے القنفذہ میں خاندان کے چار افراد کو قتل کر کے فرارہونے والے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے اپنی دو سگی بہنوں چچازار بھائی اور بہن اور قتل کر دیا تھا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق قاتل نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بھیانک واردات کی تھی اور اس کے بعد وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔خاندان کے چار افراد کے قتل کی خبر نے شہر بھر میں رنج و غم کی لہر دوڑا دی تھی۔ پولیس کے مطابق قاتل نے اپنے چچا زاد بھائی کو ڈیوٹی کے دوران قتل کیا جہاں وہ گرلز سکول کے چوکیدار کے طور پر کام کر رہا تھا۔

ملزم نے اچانک مشین گن سے کئی فائر کیے اور اس کے بعد وہاں سے وہ اپنی بہنوں کے گھر پہنچا جہاں اس نے اپنے بھانجوں کے سامنے ان کی ماو¿ں پر گولیوں کی بارش کر دی۔ آخر میں اپنی چچا زاد بہن کے گھر گیا اور اسے قتل کرکے فرار ہو گیا۔ چچازاد بہن کافی ضعیف تھیں۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قاتل کے اس بھائی کو جو واردات میں شریک تھا گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں مکہ مکرمہ پولیس نے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر مفرور قاتل کا تعاقب کرکے اسے اللیث کمشنری کے جنوبی قریے الشاقا سے گرفتار کرلیا۔

مزید :

عرب دنیا -