عمران خان کاکوئی ذاتی مفاد نہیں، معیشت کوپائیداربناناہماری ترجیح ہے،شبلی فراز

عمران خان کاکوئی ذاتی مفاد نہیں، معیشت کوپائیداربناناہماری ترجیح ہے،شبلی ...
عمران خان کاکوئی ذاتی مفاد نہیں، معیشت کوپائیداربناناہماری ترجیح ہے،شبلی فراز

  

کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہاہے کہ عوامی مسائل کا حل اور ملکی ترقی وزیراعظم عمران خان کی ترجیح ہے، وزیراعظم نے پاکستان کوعالمی سطح پر مقام دلوایا،عمران خان کاکوئی ذاتی مفاد نہیں،میرٹ کانظام اورمعیشت کوپائیداربناناہماری ترجیحات ہیں،معیشت کواس نہج پرلےجاناہے کہ ہمیں قرض کی ضرورت نہ پڑے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف حکومت میں آئی تومعاشی چیلنجزکاسامنا تھا،جن حالات میں حکومت ملی ہمیں آئی ایم ایف کی طرف جاناپڑا،سابق حکومتوں نے قومی مفادات پرذاتی مفادات کوترجیح دی،گزشتہ حکومتوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا،عوامی مسائل کا حل اور ملکی ترقی وزیراعظم عمران خان کی ترجیح ہے،وزیراعظم نے پاکستان کوعالمی سطح پر مقام دلوایا،عمران خان کاکوئی ذاتی مفاد نہیں،میرٹ کانظام اورمعیشت کوپائیداربناناہماری ترجیحات ہیں،معیشت کواس نہج پرلےجاناہے کہ ہمیں قرض کی ضرورت نہ پڑے،احساس پروگرام اورصحت کارڈ عوامی مفاد کے منصوبے ہیں،احساس پروگرام کے تحت شفاف طریقے سے رقم مستحقین میں تقسیم کی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں کو سراہا گیا،پی ٹی آئی حکومت نے کوہاٹ اور جنوبی اضلاع کی ترقی پر توجہ دی،آئندہ سال کوہاٹ میں بجلی کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی پرتوجہ دی،کوئی شک نہیں کہ جس حال میں ملک ملا اس وقت سے آج بہتر ہے،ہماری معیشت کے بنیادی اہداف مثبت ہوگئے ہیں۔

شبلی فراز نے کہاکہ ہمیں بیمار معیشت میں ملک میں ملا، اقتدار ملاتو ادارے مفلوج تھے اور خزانہ خالی تھا،ظاہری طورپر ملک کو معاشی توانا دکھایا جاتا تھا لیکن حقیقت میں ایسا نہیں تھا،ملک کو ہر سمت سے ٹھیک کرنے کی ذمہ داری ملی ،معیشت اور دیگر معاملات کوٹھیک کررہے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -کوہاٹ -