کسٹمز کی کارروائی،خلیجی ملک کے سفارتخانے کے نام پر لائی جانیوالی شراب پکڑی گئی 

کسٹمز کی کارروائی،خلیجی ملک کے سفارتخانے کے نام پر لائی جانیوالی شراب پکڑی ...
کسٹمز کی کارروائی،خلیجی ملک کے سفارتخانے کے نام پر لائی جانیوالی شراب پکڑی گئی 

  

 کراچی(آئی این پی ) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سفارتخانے کے نام پر درآمد کی جانیوالی 9کروڑ سے زائد کی شراب کی بوتلیں ضبط کرکے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ نے پورٹ قاسم پر کارروائی کرتے ہوئے سفارتخانے کے نام پردرآمدکی جانیوالی9کروڑسےزائدکی شراب کی بوتلیں ضبط کرلیں۔شراب کی کنسائنمنٹ کی جی ڈی کلیئرنگ ایجنٹ نے3ماہ قبل جمع کرائی تھی، جس کے بعد خلیجی ملک کے سفارتخانے کے کنسائمنٹ کو روک کرجانچ پڑتال کی گئی۔ذرائع کسٹم کا کہنا ہے کہ خلیجی ملک اسلام آبادکے سفارتخانے کے نام پرشراب درآمدکی گئیں، گڈز ڈیکلریشن میں درآمد کی جانیوالی شراب کی بوتلوں کی مقدار600 اور مالیت 2350ڈالرظاہرکی گئی۔ ذرائع کسٹم کلکٹریٹ کے مطابق سفارتخانے نے شراب کے کنسائمنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا، کنٹینرمیں کروڑوں مالیت کی6ہزارشراب کی بوتلیں سمگل کی جارہی تھی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -