سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کی تدفین کردی گئی

سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کی تدفین کردی گئی
سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کی تدفین کردی گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کی تدفین کردی گئی، بیگم شمیم اختر کو ان کے خاوند میاں محمد شریف کے پہلو میں جاتی امرا میں سپرد خاک کیاگیا،کل قل خوانی میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہباز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کردی گئی ،نماز جنازہ میں شہبازشریف ، حمزہ شہباز ،شاہد خاقان عباسی ،وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر،رانا ثنااللہ،خواجہ آصف، سردار ایاز صادق،پرویز رشید ، راجہ ظفرالحق،چودھری شیرعلی،غلام بلور ،امیر مقام ،کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نماز جنازہ علامہ راغب نعیمی نے پڑھائی ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ بیگم شمیم اختر 22 نومبر کو لندن میں انتقال کر گئی تھیں،ان کی میت لندن سے آج صبح لاہور پہنچی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے میت کو وصول کیا، بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی غیر ملکی پرواز 259 کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیاتھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -