پی ڈی ایم رہنما اس طرح سے کریں گے تو کارروائی کرنا پڑے گی،فوادچودھری کی عوام سے ملتان جلسہ مسترد کرنے کی اپیل

پی ڈی ایم رہنما اس طرح سے کریں گے تو کارروائی کرنا پڑے گی،فوادچودھری کی عوام ...
پی ڈی ایم رہنما اس طرح سے کریں گے تو کارروائی کرنا پڑے گی،فوادچودھری کی عوام سے ملتان جلسہ مسترد کرنے کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری نے پی ڈی ایم کارکنوںکے کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم کے تالے توڑ کر زبردستی گھسنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ اس طرح سے کریں گے تو کارروائی کرنا پڑے گی ،جنوبی پنجاب کے عوام سے اپیل ہے ملتان جلسے کو مسترد کردے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے ملتان میں پی ڈی ایم کارکنوں کے زبردستی سٹیڈیم میں گھسنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عوام پی ڈی ایم کے جلسوں میں نہ جائے،خود کہہ رہے ہیں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے،لوگوںکوبیمار ہونے کیلئے یہاں بھیج دیا ہے،انہوں نے کہاکہ پشاور جلسے کے بعد کورونا بہت اوپر چلا گیاہے،پی ڈی ایم کی قیادت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے،عوام نے پشاورجلسے کو بھی مسترد کیاہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام سے اپیل ہے ملتان جلسے کو مسترد کردے،اپوزیشن ورچوئل جلسے کرے،پی ڈی ایم کی لیڈرشپ کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں،فوادچودھری نے کہاکہ آسان کام ہے پولیس ساری لیڈرشپ کو اٹھا کر جیل میں ڈال دے گی ،اس سے تاثر جائے گا حکومت زور زبردستی کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ اس طرح سے کریں گے تو کارروائی کرنا پڑے گی ۔