پی ٹی آئی کی حکومت 10 سال چلےگی توملک میں خوشحالی آئےگی ،وفاقی وزیر داخلہ 

پی ٹی آئی کی حکومت 10 سال چلےگی توملک میں خوشحالی آئےگی ،وفاقی وزیر داخلہ 
پی ٹی آئی کی حکومت 10 سال چلےگی توملک میں خوشحالی آئےگی ،وفاقی وزیر داخلہ 

  

ننکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہاہے کہ اشیا ئے خورونوش کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے،یہ حکومت 10 سال چلے گی توملک میں خوشحالی آئےگی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیرداخلہ اعجازشاہ نے گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کیا،وفاقی وزیر نے باباگرونانک کے 551 ویں جنم دن کی تقریبات کے انتظامات کاجائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہاکہ حکومت اقلیتوں کے بارے میں بہت حساس ہے، بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کوکم ویزے جاری کیے،سکھ یاتریوں کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں،ہم نے کرتار پورراہداری کو پہلے ہی کھول دیا تھا،بھارت کشمیرمیں جوظلم کررہا وہ سب کےسامنے ہے ۔

اعجاز شاہ نے کہاکہ لوگوں کی بے احتیاطی سے کورونا پھیل رہا ہے،وزیر اعظم نے کوروناکے باعث جلسے موخرکردیئے، آزاد کشمیر اورمظفرآبادمیں نوازشریف کی حکومت ہے ،مظفر آباد اور آزاد کشمیر میں لاک ڈاو¿ن ہے ،پی ڈی ایم کوچاہئے کہ وہ اپنی سیاست نہ چمکائیں،انہوں نے کہا کہ نوازشریف والدہ کی تدفین کیلئے پاکستان نہیں آئے، نوازشریف پاکستان آئیں اورکیسزکا سامنا کریں ، اشیا ئے خورونوش کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے،یہ حکومت 10 سال چلے گی توملک میں خوشحالی آئےگی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ننکانہ صاحب -