این آر او نہ ملنے پر اپوزیشن ہنگامہ آرائی پر اتر آئی ہے،شہبازگل

این آر او نہ ملنے پر اپوزیشن ہنگامہ آرائی پر اتر آئی ہے،شہبازگل
این آر او نہ ملنے پر اپوزیشن ہنگامہ آرائی پر اتر آئی ہے،شہبازگل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی شہبازگل نے کہاہے کہ این آر او نہ ملنے پر اپوزیشن ہنگامہ آرائی پر اتر آئی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ملتان میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر سٹیڈیم کے تالے توڑنے پر ردعمل میں کہاہے کہ یہ اقتدار کے حصول کیلئے ہرحد تک جانے کیلئے تیارہیں،لوٹ مارکی داستانوں کا سب کو پتا ہے،گیلانی صاحب نے دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کی۔

انہوں نے کہاکہ این آر او نہ ملنے کے باعث یہ ہنگامہ آرائی پر اتر آئے ہیں،عوام چوروں اور ڈاکوؤں کو دوبارہ موقع نہیں دیں گے،معاون خصوصی کاکہناتھا کہ عمران خان دن رات معیشت کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں،نوازشریف وطن واپس آئیں اور کیسز کا سامنا کریں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -