ہر صورت جلسہ کرکے رہیں گے، پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی بھی ملتان جلسہ گاہ میں موجود

ہر صورت جلسہ کرکے رہیں گے، پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی بھی ملتان جلسہ گاہ ...
ہر صورت جلسہ کرکے رہیں گے، پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی بھی ملتان جلسہ گاہ میں موجود

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)علی موسیٰ گیلانی کی قیادت میں پی ڈی ایم کارکنان نے قلعہ کہنہ قاسم باغ پر قبضہ کرلیااور جلسے کی تیاریاں شروع کردیں، وزیرتعلیم سندھ سعید غنی بھی جلسہ گاہ میں موجود ہیں،ان کاکہنا ہے کہ ہم ہر صورت جلسہ کرکے رہیں گے،گرفتاریوں اور مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ،ہم پرامن جلسہ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں پابندیوں کے باوجود علی موسیٰ گیلانی کی قیادت میں ریلی پی ڈی ایم کی ریلی نکالی گئی جس میں 3 ہزار سے زائد کارکنان شامل تھے،مشتعل کارکنوں نے پولیس کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹا دیں اورسٹیڈیم کے گیٹ توڑ دیئے ،کارکنان نے پولیس پر پتھراﺅ کیا اور کنٹینرز پر ڈنڈے برسائے ،پی ڈی ایم کارکنان نے قلعہ کہنہ قاسم باغ پر قبضہ کرلیا،یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹے سٹیڈیم میں موجود ہیں،کارکنوں نے جلسہ کی تیاریاں شروع کردیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -ملتان -