انسانیت کی فلاح و بہبود سے بڑھ کر خوش آئند بات کوئی نہیں: لیاقت عباسی، عدیل اورنگزیب عباسی
لندن (مجتبی علی شاہ ) عباسیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن سعودی عرب کے صدر لیاقت عباسی اور جنرل سیکٹری عدیل اورنگزیب عباسی نے بتایا کہ عباسیہ ویلفیئر کا پودا پوری دنیا میں لگا دیا گیا، اگر کوئی شخص اس دور میں انسانیت کی فلاح و بہبود کا کام کرے تو اس سے بڑھ کر خوش آئند بات کوئی نہیں۔
صحافیوں سے گفتگو میں دونوں رہنمائوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں اٹلی، پرتگال، ہالینڈ، جاپان، آسٹریلیا، تھائی لینڈ ،امریکہ اور کینیڈا میں تنظیم سازی کی اور عباسیہ ویلفیئر کا پیغام پہنچایا ،بیلجیم سے عنصر عباسی کی مدد رہی ۔ عدیل اورنگزیب عباسی اور لیاقت عباسی نے اپنی مرکزی قیادت خصوصاً راجہ محمد جان عباسی، سفیر اختر عباسی ، واجد عباسی ، کلیم احمد عباسی، لطیف عباسی اور اورسیز کی قیادت کفیل عباسی ، فہیم عباسی،حاجی عبداغفور عباسی اور ادریس عباسی کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انشااللہ اسی طرح مل جل کر کام جاری رکھیں گے۔