رمیز راجہ نے افسانہ و ناول نگار بانو قدسیہ کے گھر کی ٹیوب لائٹس توڑنے کا اعتراف کر لیا

رمیز راجہ نے افسانہ و ناول نگار بانو قدسیہ کے گھر کی ٹیوب لائٹس توڑنے کا ...
رمیز راجہ نے افسانہ و ناول نگار بانو قدسیہ کے گھر کی ٹیوب لائٹس توڑنے کا اعتراف کر لیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے افسانہ و ناول نگار بانو قدسیہ کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے ان کے گھر کی ٹیوب لائٹس توڑنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ گوگل نے آج ڈوڈل کے ذریعے بانو قدسیہ کو خراج تحسین پیش کر کے ایک انہیں ایک اعزاز بخشا ہے، مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب ہم بچپن میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ان کے گھر کی ٹیوب لائٹ توڑ دیتے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ ٹیوب لائٹ کے ٹوٹنے کے بعد ہم سب خود کو ایک زبردست سی سرزنش کیلئے تیار رہتے تھے لیکن جواب میں ہمیں صرف گرمجوشی کی ایک نظر ملتی تھی اور ہمیں ڈانٹنے کے بجائے پم سے پوچھتی تھیں کہ کیا ہم ٹھیک ہیں۔

واضح رہے کہ 28 نومبر 1928ءکو فیروز پور بھارت میں پیدا ہونے والی بانو قدسیہ کی آج 92 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، اسی مناسبت سے گوگل نے بانو قدسیہ سے منسوب اپنا ڈوڈل جاری کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مزید :

کھیل -