الحاج محمد ارشد باجوہ عرف سعودیہ والا سیالکوٹ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
ویانا ( طیّب عاطر )سابق کونسلر بن نظام پورہ گھلیاں سیالکوٹ عبدالمجید باجوہ مرحوم کا بیٹا،جیونیوزاینڈ جنگ نمائندہ آسٹریا اکرم باجوہ،محمد اسلم باجوہ،محمدافضل باجوہ،الحاج محمد اشرف باجوہ مرحوم، انجمن تاجران رنگپورہ سیکرٹری جنرل حاجی محمد اصغر باجوہ کا چھوٹا بھائی اور الحاج اقبال سیال آف الوچک، نصیر زرگر آف جاپان اور عدنان راجپوت کا برادر نسبتی الحاج محمد ارشد باجوہ عرف سعودیہ والا کو 27 نومبر کی صبح سیالکوٹ میں اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اور رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے، مرحوم کی وفات کی خبر علاقہ بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور نوجوان کی موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔مرحوم 22 نومبر کو سعودیہ عرب سے چھٹیاں گزارنے سیالکوٹ آیا تھا اور انہوں نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔مرحوم کی نماز جنازہ انکے آبائی معراجِ قبرستان بن نظام پورہ گھلیاں سیالکوٹ میں ادا کی گئی جس کے بعد اسی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں سیالکوٹ کے علاقہ بھر کی سیاسی،مذہبی،سماجی،تاجروں برادری،وکیلوں اور صحافی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔