نیوزی لینڈ میں قومی سکواڈ کے آئیسولیشن کے دوران کھلاڑیوں کی پریشانیاں، پی سی بی نے کس کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا؟

نیوزی لینڈ میں قومی سکواڈ کے آئیسولیشن کے دوران کھلاڑیوں کی پریشانیاں، پی سی ...
نیوزی لینڈ میں قومی سکواڈ کے آئیسولیشن کے دوران کھلاڑیوں کی پریشانیاں، پی سی بی نے کس کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قرنطینہ کے مشکل وقت میں کرکٹرز کی ذہنی صحت کا خیال رکھنے کی خاطر ماہرنفسیات کی خدمات لینے کافیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی اعلیٰ حکام نے دورہ نیوزی لینڈ پر موجود قومی کپتان بابراعظم، سینئر کھلاڑیوں اور پریشان حال ٹیم مینجمنٹ سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا اور قومی ٹیم کو تسلی دیتے ہوئے یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں کرکٹ بورڈ اور پوری قوم آپ کے ساتھ ہے۔ 
پی سی بی نے پیغام دیا کہ کھلاڑی و ٹیم مینجمنٹ ہمت اور حوصلے کے ساتھ آئیسولیشن کا وقت گزاریں جبکہ قومی کرکٹرز کیلئے مشکل صورتحال میں ماہر نفسیات کی خدمات لینے کافیصلہ کیا ہے، کھلاڑی ماہر نفسیات کے ساتھ وقتاً فوقتاً آن لائن سیشن میں وقت گزاریں گے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ کھلاڑیوں کا مثبت کورونا ٹیسٹ آنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں ہونے والے کورونا ٹیسٹ کے سیمپل ری ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے 
پی سی بی ذرائع کے مطابق دبئی سے نیوزی لینڈ جاتے وقت قومی کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، گزشتہ روز نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بتایا تھا کہ پاکستانی سکواڈ میں شامل چھ میں سے دو ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، جبکہ چار ارکان کا کرونا ٹیسٹ پہلی بار مثبت آیا ہے۔ 

مزید :

کھیل -