پاکستان کے بڑے شہر میں رات کے اوقات میں شادی اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کر د ی گئی 

پاکستان کے بڑے شہر میں رات کے اوقات میں شادی اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ...
پاکستان کے بڑے شہر میں رات کے اوقات میں شادی اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کر د ی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر حیدرآباد میں یکم دسمبر سے رات کے وقت شادی اور دیگر تقریبات پرپابندی عائد کردی گئی۔

نجی ٹی وی کےمطابق سندھ کےبڑےشہرحیدرآباد میں انتظامیہ نے دن کے اوقات میں شادی اور دیگر تقریبات کی اجازت دیتے ہوئے رات میں ہونے والی شادی سمیت تمام تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والےسرکلر کے مطابق شادی اور دیگر تقریبات صبح ساڑھے 11 بجے سے دوپہر ساڑھے تین بجے تک کی جاسکیں گی جب کہ ایس او پیزکے تحت شادی اور دیگر تقریبات کی صرف آؤٹ ڈور اجازت ہوگی۔سرکلر کے مطابق ہدایات نامہ یکم دسمبر سے نافذالعمل ہوگا جس کے تحت کسی بھی بازار، مارکیٹ یا دکان میں کپڑوں کی سیل پربھی پابندی عائد ہوگی جب کہ بند جگہ پر رش سے گریز کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ سرکلر کی خلاف ورزی پر مارکیٹ، بازار، دکان، مال اور ہال کو سیل کر دیا جائے گا جبکہ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔