بابر اعظم نے اپنی دلکش کور ڈرائیو کا راز بتادیا،کس پلیئر کی کاپی کرکے کور ڈرائیو سیکھی یہ بھی بتادیا

بابر اعظم نے اپنی دلکش کور ڈرائیو کا راز بتادیا،کس پلیئر کی کاپی کرکے کور ...
بابر اعظم نے اپنی دلکش کور ڈرائیو کا راز بتادیا،کس پلیئر کی کاپی کرکے کور ڈرائیو سیکھی یہ بھی بتادیا
سورس:   twitter

  

کرائسٹ چرچ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ان کو کور ڈرائیو کا شروع سے شوق تھا،ٹی وی پر ساوتھ افریقین کھلاڑی اے بی ڈویلیئر زکو دیکھتا تو نیٹ میں پریکٹس کرتے ہوئے ان کو کاپی کرنے کی کوشش کرتا۔سمانیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کا مضبوط ایریا ہوتا ہے جس میں وہ سکوربھی کرتا اور آوٹ بھی ہوتا،میں سمجھتا ہوں جو مضبوط ایریا ہو اس کو کبھی نہ چھوڑیں۔زمبابوے کے خلاف دوسرا ون ڈے ہارنے کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مجھے وہ میچ ختم کرنا چاہتے تھا،میرے اوٹ ہونے سے ہم میچ ہار گئے۔کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پریکٹس کرنے سے پہلے پلان کرتا ہوں،کبھی دو گھنٹے تو کبھی تین گھنٹے پریکٹس کرتا ہوں،بیٹنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کی پریکٹس بھی کرتا ہوں۔یونس خان کے ساتھ کچھ دیر کھیلاہوں،ان سے کافی کچھ سیکھا ہوں،وہ پوری دنیا میں کھیلے ہیں،ان سے مختلف ممالک کی کنڈیشنز کے متعلق پوچھتا ہوں،جس کا ہمیں کافی فائدہ ہوتا ہے۔ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹیم تیار کررہے ہیں ،نئے لڑکے آرہے ہیں ،ٹیم اتنی جلدی نہیں بنتی،لڑکوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔انشااللہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کریں گے۔پی ایس ایل کی وکٹری پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز نے بہت انتظار کیا،ہمیں یقین تھا کہ ہم ٹرافی جیت سکتے ہیں۔پی ایس ایل جیتنے کی بہت خوشی ہوئی،کراچی کے لوگوں نے کافی سپورٹ کیا،وسیم اکرم سے کافی کچھ سیکھا،وہ لیجنڈ کھلاڑی ہیں۔

مزید :

کھیل -