"اگرجیالوں کوتکلیف ہوئی توملک کےہرکونےمیں احتجاج ہوگا"بلاول کا انتباہ

"اگرجیالوں کوتکلیف ہوئی توملک کےہرکونےمیں احتجاج ہوگا"بلاول کا انتباہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر میرے جیالوں کو کوئی تکلیف ہوئی تو ملک کے کونے کونے میں احتجاج کیا جائے گا۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ حکومت ملتان میں جیالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا چاہتی ہے، اگر میرے جیالوں کو کوئی تکلیف ہوئی تو ملک کے کونے کونے میں احتجاج ہوگا۔

 بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور کریک ڈاؤن کرنے کا سوچے بھی نہیں،اگر حکومت نے جیالوں کے خلاف ملتان میں ریاستی جبر کیا تو یہ جلتی پر تیلی کے مترادف ہوگا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے، پی پی پی اپنا یوم تاسیس ہر حال میں ملتان میں منائے گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -