تیتروں کا غیر قانونی شکار،شکاری بچ گئے ،غفلت پر وائلڈ لائف افسر معطل 

تیتروں کا غیر قانونی شکار،شکاری بچ گئے ،غفلت پر وائلڈ لائف افسر معطل 
تیتروں کا غیر قانونی شکار،شکاری بچ گئے ،غفلت پر وائلڈ لائف افسر معطل 
سورس:   twitter

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سالٹ رینج کے علاقہ میں تیتروں کے شکار کی تصاویر چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں،تصاویر میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ایک گاڑی کے بونٹ پر درجنوں تیتروں کو شکار کے بعد رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ تیتر کے بغیر اجازت شکار پر پابندی ہے ۔جیو نیوز کے مطابق تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد بعد پنجاب حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف سالٹ رینج غلام رسول کومعطل کردیا ہے۔جبکہ متعلقہ جیپ اور تیتروں کوبھی قبضہ میں لے لیاگیا ہے۔واقعہ کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے،سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے تیتر کے غیر قانونی شکار پر سخت احتجاج سامنے آیا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -