چینی کی بوری 1500 روپے سستی ہوگئی

چینی کی بوری 1500 روپے سستی ہوگئی
چینی کی بوری 1500 روپے سستی ہوگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کرشنگ سیزن کا آغاز ہونے کے بعد چینی کی قیمت میں واضح کمی آنا شروع ہوگئی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی بوری 1500 روپے سستی ہوگئی ہے۔ جوڑیا بازار کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چینی کی بوری 9500 روپے سے کم ہو کر 8 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ چینی کی بوری 100 کلو کی ہوتی ہے اس حساب سے فی کلو چینی کا ہول سیل ریٹ 80 روپے ہوگیا ہے۔ دوسری جانب پرچون میں چینی 92 روپے کی مل رہی ہے۔

مزید :

بزنس -