”میرا کپتان کہنے پرآپ کو کوئی مسئلہ تو نہیں ؟“ منصور علی خان کے سوال پر عمران خان نے مسکرا کر جواب دے دیا 

”میرا کپتان کہنے پرآپ کو کوئی مسئلہ تو نہیں ؟“ منصور علی خان کے سوال پر ...
”میرا کپتان کہنے پرآپ کو کوئی مسئلہ تو نہیں ؟“ منصور علی خان کے سوال پر عمران خان نے مسکرا کر جواب دے دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تنقید معاشرے کا ایک حصہ ہے ،تنقید کی آزادی ہونی چاہیے ،میں نے اپنی زندگی میں بہت زیادہ تنقید کا سامنا کیا ہے ،کرکٹ کے دوران بھی تنقید کا سامنا رہتا تھا ۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں اینکر پرسن منصو رعلی خان نے وزیراعظم سے سوال کیا ”آپ کی پارٹی کے بہت سے رہنماﺅں کو اس بات پر اعتراض ہے کہ میں آپ کو ’میرا کپتان‘کہتا ہوں ،کیا آپ کو بھی اس سے کوئی مسئلہ ہے؟“ ۔اس سوال پر وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ نہیں ،مجھے کوئی مسئلہ نہیں ،دس سال کپتان رہا ہوں اور سوا دو سال سے وزیراعظم ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ صحافیوں میں تجزیہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی ،وہ صحافی معاشرے کا سب سے بڑا اثاثہ ہوتا ہے جو محنت کرتا ہے اور درست تجزیہ کرتا ہے۔

مزید :

قومی -