”فوج کی مزاحمت تب کروں جب ۔۔۔“ اینکر پرسن کے سوال پر وزیر اعظم نے واضح جواب دے دیا

”فوج کی مزاحمت تب کروں جب ۔۔۔“ اینکر پرسن کے سوال پر وزیر اعظم نے واضح جواب ...
”فوج کی مزاحمت تب کروں جب ۔۔۔“ اینکر پرسن کے سوال پر وزیر اعظم نے واضح جواب دے دیا

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوج کا دباو ہو تو مزاحمت بھی کروں، ساری فارن پالیسی کے فیصلے میں کرتا ہوں۔ جو باتیں میرے منشور میں تھیں میں نے اس پر عمل درآمد کیا۔ افغانستان کے معاملے میں جو میرا موقف تھا آج وہی پاکستان کی پالیسی ہے۔نجی نیوز چینل ایکسپریس کے پروگرام میں اینکر پرسن منصور علی خان نے سوال کیا کہ کیا کبھی فوج کی طرف سے مزاحمت کا سامنا ہوا ؟اس پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں فوج کی مزاحمت تب کروں جب مجھ پر فوج کی طرف سے دباﺅ ہو،فوج نے آج تک ایک چیز میری مرضی کے خلاف نہیں کی ،آپ ہمارا منشور اٹھا کر دیکھ لیں ،ساری خارجہ پالیسی تحریک انصاف کی ہی ہے ۔

مزید :

قومی -