سنا ہے جہانگیر ترین آپ کو میسج کرتے ہیں لیکن آپ جواب نہیں دیتے ؟ منصور علی خان کے سوال پر وزیراعظم عمران خان کا دلچسپ جواب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف جو چیز یں ہیں ان پر تحقیقات چل رہی ہیں،ہم کسی اداے میں مداخلت نہیں کریں گے جو بھی ملوث ہوا اسکو سزا ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے جہانگیر ترین کے حوالے سے افسوس ہوتا ہے وہ میرے بہت قریب تھے۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں اینکرپرسن منصور علی خان نے دوران انٹرویو وزیر اعظم سے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کے حوالے سے افسوس ہوتا ہے ؟اس پرعمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ،مجھے ان کے حوالے سے اس بات پر افسوس ہوتا ہے کہ ہم نے بہت وقت ایک ساتھ گزارا ۔اینکر پرسن نے استفسار کیا کہ سنا ہے اب آپ جہانگیر ترین کے میسجز کا بھی جواب نہیں دیتے ؟اس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چھوڑیں اس بات کو لیکن اصل بات یہ ہے کہ جہانگیر ترین اس وقت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ۔