جیمز بانڈ کے مداح نے اپنی گاڑی پر ’007‘ کی نمبر پلیٹ لگوانے کیلئے کتنے لاکھ خرچ کردیے؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ

جیمز بانڈ کے مداح نے اپنی گاڑی پر ’007‘ کی نمبر پلیٹ لگوانے کیلئے کتنے لاکھ ...
جیمز بانڈ کے مداح نے اپنی گاڑی پر ’007‘ کی نمبر پلیٹ لگوانے کیلئے کتنے لاکھ خرچ کردیے؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ
سورس: wikkimedia commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں جیمز بانڈ کے ایک مداح نے اپنی گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کے طور پر007لینے کے لیے اتنی رقم خرچ کر ڈالی کہ سن کر آدمی دنگ رہ جائے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق احمد آباد کے رہائشی اس آدمی کا نام اشیک پٹیل ہے جس نے اپنی گاڑی کا نمبر GB 007لینے کے لیے 34لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 73لاکھ 29ہزار پاکستانی روپے)اڑا ڈالے۔ 
اشیک نے یہ اس نمبر کی رجسٹریشن احمدآباد ریجنل ٹرانسپورٹ آفس سے کروائی۔ اشیک کا کہنا تھا کہ ”میرے پاس ایک ہی گاڑی ہے جس کے لیے میں نے یہ نمبر خریدا۔ لوگوں کے لیے یہ محض ایک نمبر ہو گا لیکن میرے لیے یہ نمبر سے بڑھ کر ہے کیونکہ میرا عقیدہ ہے کہ یہ نمبر میرے لیے خوش قسمتی کا سبب بنتا ہے۔ “ واضح رہے کہ اشیک نے یہ نمبر بولی جیت کر خریدا۔ اس نمبر کی بولی 25ہزار بھارتی روپے سے شروع ہوئی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -