’ مجھ میں اپنی ہی جان لینے کی ہمت آگئی ‘ 15 سالہ لڑکے نے یہ کہہ کر ٹرین کے آگے چھلانگ لگادی، خود کشی کا یہ طریقہ کہاں سے سیکھا؟ والدین کیلئے تشویشناک انکشاف

’ مجھ میں اپنی ہی جان لینے کی ہمت آگئی ‘ 15 سالہ لڑکے نے یہ کہہ کر ٹرین کے آگے ...
’ مجھ میں اپنی ہی جان لینے کی ہمت آگئی ‘ 15 سالہ لڑکے نے یہ کہہ کر ٹرین کے آگے چھلانگ لگادی، خود کشی کا یہ طریقہ کہاں سے سیکھا؟ والدین کیلئے تشویشناک انکشاف

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک پاکستانی نژاد نوجوان نے ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کر لی۔ دی مرر کے مطابق اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ برطانوی شہر الفرڈ کے رہائشی 15سالہ زین پرویز نامی اس شخص کو یوٹیوب پر خودکشی کی ایک ویڈیو دیکھنے سے خودکشی کرنے کی ترغیب ملی۔ رپورٹ کے مطابق زین نے ایک دن سکول میں اپنے ٹیچر سے کہا تھا کہ اس نے یوٹیوب پر ایک آدمی کے خودکشی کرنے کی ویڈیو دیکھی ہے۔ اس کے چند دن بعد ہی اس نے خودکشی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق اس یوٹیوب ویڈیو میں بھی آدمی نے ٹرین کے آگے کود کر ہی خودکشی کی تھی۔ موت کو گلے لگانے سے کچھ دیر قبل بھی زین نے اسی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ایک کلاس فیلو سے کہا تھا کہ ”بالآخر مجھ میں اپنی جان لینے کا حوصلہ آ گیا ہے۔“تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ زین ایک سال سے زائد عرصے سے شدید ڈپریشن کا شکار تھا اور اتنے ہی عرصے سے اسے خودکشی کے خیالات آ رہے تھے۔ اس کی ممکنہ وجہ اسے سکول میں ساتھی طالب علموں کی طرف سے بدسلوکی کا نشانہ بنایا جانا ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -