ماہرین آثار قدیمہ نے 900 سال قبل سمندر کی تہہ میں کھو جانے والا قیمتی خزانہ کھوج نکالا

ماہرین آثار قدیمہ نے 900 سال قبل سمندر کی تہہ میں کھو جانے والا قیمتی خزانہ ...
ماہرین آثار قدیمہ نے 900 سال قبل سمندر کی تہہ میں کھو جانے والا قیمتی خزانہ کھوج نکالا

  

سیﺅل(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کے ماہرین آثار قدیمہ نے سمندر کی تہہ سے 900سال قدیم خزانہ تلاش کر لیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ خزانہ سمندر میں غرق ہونے والے چین کے تجارتی بحری جہازوں میں موجود ہے جو 900سال پہلے ڈوبے تھے۔ ان میں بھاری تعداد میں قدیم سکے اور نوادرات دریافت ہوئے ہیں۔ یہ حیران کن دریافت جنوبی کوریا کے جزیرے ’جیجو‘ کے ساحلی علاقے میں ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرین ان صدیوں قبل غرق ہونے والے جہازوں کے ملبے تک پہنچتے ہیں اور ایک بڑے پتھر کو رسیوں سے باندھتے ہیں تاکہ اسے اوپر کھینچ کر سمندر سے باہر نکالا جا سکے۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں کئی ٹوکریاں دیکھی جا سکتی ہیں جن میں غوطہ خوروں نے جہازوں سے ملنے والے سکے اور نوادرات وغیرہ بھر رکھے ہوتے ہیں اور انہیں بھی رسیوں کی مدد سے کھینچ کر باہر نکالا جا رہا ہوتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -