"عمران خان کوکوروناکےمتعلق ہم نےبتایا،وہ اس کونزلہ زکام سمجتھےتھے"علی موسیٰ گیلانی کادعوی

"عمران خان کوکوروناکےمتعلق ہم نےبتایا،وہ اس کونزلہ زکام سمجتھےتھے"علی موسیٰ ...

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان کو کورونا کے متعلق ہم نے بتایا  وہ تواس کو نزلہ زکام سمجھتے تھے۔ عمران خان اپنی انا اور ضد ختم کر کے پی ڈی ایم کی قیادت کے ساتھ بات چیت کریں۔

پیپلزپارٹی کےرہنماعلی موسی گیلانی نےنجی ٹی وی جیو نیوزسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی انا اور ضد کی وجہ سے ہمیں جلسوں کی اجازت نہیں دے رہے، میں ان کے مشیروں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے  عمران خان کو مشورے دیے کہ جلسہ روکیں اور گرفتاریاں کریں جس کی وجہ سے لوگوں میں اشتعال بڑھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن سے لوگوں کو دبایا نہیں جاسکتا،ان کے جذبات اور ابھریں گے۔اگر حکومت ہمیں جلسوں کی اجازت دے دیتی ہے تو ہم ہر آنے والے کو ایک کے بجائے دو ماسک ،سینٹی ٹائزر دیتے ہوئے تمام ایس اوپیز کا خیال رکھیں گے لیکن حکومت نے جلسے سے پہلے ہی کریک ڈاؤن کر کے ایک دن کے جلسے کو پورے ہفتے کا جلسہ بنا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام ہے آگاہی دینا اس کے بعد جو باہر نکلنا چاہے وہ نکل آئے۔ آج ہمارے ساتھ دکاندار، ریڑھی والے سب لوگ باہر نکلے ہیں کیونکہ ان کے کاروبار بند ہوگئے ہیں لوگوں کے پاس کھانے کےلیے کچھ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسدعمر نے بھی آج ہزاروں لوگوں کو اکٹھا کیا ان کے خلاف کوئی ایف آر درج نہیں ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت  لاک ڈاؤن کا اعلان کرے ہم جلسہ نہیں کریں گے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -