حکومت اپوزیشن کے ساتھ کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتی:سینیٹرفیصل جاوید

حکومت اپوزیشن کے ساتھ کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتی:سینیٹرفیصل جاوید
حکومت اپوزیشن کے ساتھ کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتی:سینیٹرفیصل جاوید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا ،ہم کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتےان کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لوگوں کو زبردستی جلسوں میں لا کر جانیں خطرے میں ڈال رہی ہے۔ 

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن پاکستان کی ابھرتی معیشت پر حملہ کر رہی ہے۔ جلسوں سے اپوزیشن کو کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہی ہونا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -