’او آئی سی کے مقابلے میں پاکستان کسی تنظیم کا حصہ نہیں بنے گا‘ وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی کا واضح اعلان

’او آئی سی کے مقابلے میں پاکستان کسی تنظیم کا حصہ نہیں بنے گا‘ وزیر اعظم کے ...
’او آئی سی کے مقابلے میں پاکستان کسی تنظیم کا حصہ نہیں بنے گا‘ وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی کا واضح اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے توہین مذہب پر اقوام متحدہ سے قانون سازی کا مطالبہ ہر امن پسند انسان کی ترجمانی ہے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی وزراء خارجہ کے اجلاس میں پاکستان اور امت مسلمہ کی ترجمانی کی ہے ۔ اسلامی تعاون تنظیم کا توہین مذہب پر متفقہ فیصلہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کوششوں اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی اور دیگر اسلامی ممالک کے تعاون سے ممکن ہوا۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامو فوبیا ، توہین ناموس رسالت ﷺ ، توہین مذہب ، کشمیر اور فلسطین پر پاکستانی قوم کی ترجمانی کی ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی فکر اور سوچ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے توہین مذہب پر اقوام متحدہ سے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے جو مثبت سمت قدم ہے ۔

حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم امت مسلمہ کا متفقہ فورم ہے جس کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ۔ اسلامی تعاون تنظیم کے مقابلے میں پاکستان نہ کسی تنظیم کا حصہ بنے گا اور نہ ہی کسی ایسی کوشش کا حصہ ہے۔

مزید :

قومی -