باتیں کرنے والے بتائیں کراچی پیکیج کا کیا ہوا؟امتیاز شیخ اسدعمر پر برس پڑے

باتیں کرنے والے بتائیں کراچی پیکیج کا کیا ہوا؟امتیاز شیخ اسدعمر پر برس پڑے
باتیں کرنے والے بتائیں کراچی پیکیج کا کیا ہوا؟امتیاز شیخ اسدعمر پر برس پڑے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کےصوبائی وزیرتوانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ پیکج پر عوام کو لولی پاپ دے رہے ہیں۔ باتیں کرنے والوں سے سوال ہے کہ کراچی پیکج کا کیا ہوا؟ سندھ کے عوام کسی کو اپنا حق کھانے کی جازت نہیں دیں گے ۔

وفاقی وزیراسد عمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ وفاقی نے ڈھائی سال میں سندھ کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔ میرا وفاقی وزیر سے سوال ہے کہ کراچی پیکج کا کیا بنا؟ سندھ پیکج کے نام پر عوام کو لولی پاپ دیا جارہاہے ۔وفاقی وزیر پہلے سندھ کو این ایف سی ایوارڈ میں اس کا حق دیں، وفاق این ایف سی میں سندھ کے حق پر ڈاکا ڈال رہا ہے،ہم کسی کو اپنا حق کھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم عوام کی تھی حکومت نے دے کر عوام پر کوئی احسان نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں پی ٹی آئی کی قیادت آئے گی تو کونسا تیر مارلے گی؟ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -