” بابر اعظم کو اپنے حاملہ ہونے کی خبر دی تو اس نے مجھے مارا “ قومی ٹیم کے کپتان پر جنسی تعلق کا الزام لگانے والی لڑکی کا دعویٰ

” بابر اعظم کو اپنے حاملہ ہونے کی خبر دی تو اس نے مجھے مارا “ قومی ٹیم کے ...
” بابر اعظم کو اپنے حاملہ ہونے کی خبر دی تو اس نے مجھے مارا “ قومی ٹیم کے کپتان پر جنسی تعلق کا الزام لگانے والی لڑکی کا دعویٰ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی تعلق قائم کرنے کا الزام عائد کرنے والی لاہور کی لڑکی حامزہ نے دعویٰ کیا ہے  کہ بابر اعظم کو اپنے حاملہ ہونے کی خبر دی تو اس نے مجھے مارا ۔

اس نے الزام لگا یا کہ بابراعظم نے حالات میں بہتری پر شادی کا کہا ، 2015 میں حاملہ ہو ئی اور اس بارے میں بابر کو بتایا تو اس نے مجھے بہت مارا۔ اس نے دو دوستوں اور بھائی کے ساتھ مل کر میرا اسقاط حمل کروادیا۔ عثمان قادر میرے حالات کے بارے میں سب جانتے ہیں۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ  بابر نے مجھ پر  گھر واپس جانے اور صلح کرنے پر دباؤ ڈالا جیسے جیسے عروج ملتا گیا بابر کی ہوس بھی بڑھتی گئی۔ بابر نے میرے ساتھ ناجائز تعلقات رکھے،  2017 میں مجھے بابر نے بہت دفعہ مارا پیٹا،  ہسپتالوں میں مجھے لے جا کر چیک اپ کرواتا رہا ہے اس کے ثبوت میرے پاس موجود ہیں تنگ آ کر 2017 میں پولیس میں بابر کے خلاف رپورٹ کی۔

مزید :

کھیل -