فخری زادے کے قتل کاذمہ داراسرائیل لیکن ایران جلد بازی نہیں کرے گا:حسن روحانی 

فخری زادے کے قتل کاذمہ داراسرائیل لیکن ایران جلد بازی نہیں کرے گا:حسن روحانی 
فخری زادے کے قتل کاذمہ داراسرائیل لیکن ایران جلد بازی نہیں کرے گا:حسن روحانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سینئر جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کی موت کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ ایران جلد بازی میں جوابی کارروائی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدار  نے اسرائیل پر حملے کا براہِ راست الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے ایران کے تمام دشمن اچھی طرح جان لیں کہ ایرانی قوم اور ملکی حکام اتنے بہادر ہیں کہ وہ اس مجرمانہ فعل کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اتنی دانشمند ہے کہ وہ اس جال میں نہیں آئے گی،  مناسب وقت پر اس جرم کا جواب دیا جائے گا۔

قبل ازیں ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے بھی سینئر جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ پر حملے کو ریاستی دہشتگردی‘ قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ایرانی میڈیا کے مطابق محسن فخری زادہ پر تہران کے قریب قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ اور ان کے ایک ساتھی شدید زخمی ہو گئے تھے۔محسن فخری کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ محسن فخری زادہ ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ تھے اور وہ ایران کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام چلا رہے تھے۔