لنکا پریمئیر لیگ ، شاہد آفریدی کی ٹیم کو ایک اور شکت کا سامنا

لنکا پریمئیر لیگ ، شاہد آفریدی کی ٹیم کو ایک اور شکت کا سامنا
لنکا پریمئیر لیگ ، شاہد آفریدی کی ٹیم کو ایک اور شکت کا سامنا
سورس: Twitter@LPLT20

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہمبنٹوٹا (ڈیلی پاکستان آن لائن) لنکا پریمئیر لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آندرے رسل کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت کولمبو کنگزنے گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو 34رنز سے ہرادیا۔ گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 5 اوورز میں 96 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 62 رنز بناسکی۔

گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے گونا تھلکا نے 15گیندوں پر 30 ، کپتان شاہد آفریدی نے 6 گیندوں پر 12 اور اعظم خان نے 3 گیندوں پر 10 رنز بنا ئے۔

قبل ازیں کولمبو کنگز نے ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر آندرے رسل کی دھواں دور بیٹنگ کی بدولت 96رنز بنائے،آندرے رسل نے 19گیندوں پر 9چوکوں اور 4چھکوں کی بدولت 65رنز بنائے تھے۔ گال گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر نے 2 اوورز میں 46 رنز دیے۔

مزید :

کھیل -T20 World Cup -