ایتھوپین فوج کا سوڈان پر حملہ ،  21 سوڈانی فوجی ہلاک 

ایتھوپین فوج کا سوڈان پر حملہ ،  21 سوڈانی فوجی ہلاک 
ایتھوپین فوج کا سوڈان پر حملہ ،  21 سوڈانی فوجی ہلاک 

  

خرطوم ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  ایتھوپین فوج کی جانب سے سوڈان پر حملہ کیا گیا ، حملے میں  21 سوڈانی فوجی ہلاک ہو گئے مگر سوڈان کی جانب سے حملہ پسپا کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔

العربیہ کے مطابق  سوڈانی فوج نے انکشاف کیا ہے کہ سوڈان کی مشرقی سرحدوں پر ایتھوپیا کی فوج اور امہرا ملیشیا نے گزشتہ روز( بروز ہفتہ ) حملہ کیا جسے سوڈانی فوج نے پسپا کر دیا۔ سوڈانی فوج نے برکات نورین کے مشرق میں  17 کلو میٹر کے فاصلے پر ملاکاوا کی بستی میں ایتھوپین فوج اور امہرا ملیشیا کی در اندازی کا بھرپور جواب دیا ، اس کارروائی میں  21 سوڈانی فوجی ہلاک ہوئے ۔

سوڈانی فوج کے مطابق جنگ میں بھارتی ہتھیار استعال کئے گئے جبکہ جھڑپیں دوپہر تک چلتی رہیں۔ 

واضح رہے کہ سوڈانی فوج نومبر 2020 میں فشقہ کبری اور فشقہ صغری کی اراضی کی آزادی کے بعد سے وقتاً فوقتاً ایتھوپیا کی فوج اور ان کی حمایت کرنے والی ملیشیاؤں کے حملوں کو پسپا کیا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -