چٹاگانگ ٹیسٹ ، دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے ایک ہی اوور میں دو کھلاڑی آؤٹ کر دیے 

چٹاگانگ ٹیسٹ ، دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے ایک ہی اوور میں دو کھلاڑی ...
چٹاگانگ ٹیسٹ ، دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے ایک ہی اوور میں دو کھلاڑی آؤٹ کر دیے 

  

چٹاگانگ  ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چٹا گانگ ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی نے ایک ہی اوور میں دو بنگالی بلے باز آؤٹ کر کے اپنی دھاک بٹھا دی ۔

دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی ٹیم میدان میں اتری تو  شاہین آفریدی نے پانچویں اوور کی تیسری گیند پر اوپنر شادمان اسلام کو ایل بی ڈبلیو کر دیا جبکہ ایک گیند کے بعد دوسری گیند پر نجم الحسین کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی ۔ نجم کا کیچ عبداللہ شفیق نے تھاما ۔ 

چھٹے اوور کی آخری گیند پر حسن علی نے مومن الحق کو میدان بدر کر دیا ، مومن الحق بغیر کوئی سکور کئے پویلین لوٹے ، ان کا کیچ اظہر علی نے پکڑا ۔ گیارہویں اوور کی پہلی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے سیف حسن کا کیچ خود ہی تھام لیا ۔

اس سےقبل   چٹاگانگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں  پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے 330 رنز کے جواب میں 286 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی ۔  

آج دن کے ابتدائی دو سیشنز میں پاکستانی وکٹیں درخت کے پتوں کی طرح جھڑتی نظر آئیں ۔ دن کے آغاز میں ہی  فواد عالم صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں ، محمد رضوان بھی 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔  پاکستانی ٹیم کی چھٹی وکٹ اوپنر عابد علی کی صورت میں گری ، عابد علی نے 133 رنز بنائے ۔ حسن علی  سٹیمپ جبکہ ساجد خان کیچ آؤٹ ہوئے ۔نعمان علی نے بھی 8 رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے ڈٹ کر کھیلنے کی کوشش کی ، ساتویں نمبر پر بلے بازی کیلئے آنے والے آل راونڈر نے  38 رنز بنائے ، فہیم پاکستان کی جانب سے آؤٹ ہونے والے دسویں کھلاڑی تھے ۔

اس سے قبل چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے 330 رنز کے جواب  میں قومی ٹیم کے اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے  146  رنز کا آغاز فراہم کیا جہاں عبداللہ شفیق 52 سکور بنا کر  تیج الاسلام کی گیند پر ایل بی ڈبیو  ہو گئے ، اگلی ہی گیند پر اظہر علی بھی ایل بی ڈبلیو ہو کر چلتے بنے ۔ کپتان بابر اعظم بھی  10 رنز بنا کر مہدی حسن مرزا کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ۔

تیج الاسلام نے 7 بلےبازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ 

مزید :

کھیل -