چٹاگانگ ٹیسٹ: عابد علی کی شاندار سنچری

چٹاگانگ ٹیسٹ: عابد علی کی شاندار سنچری
چٹاگانگ ٹیسٹ: عابد علی کی شاندار سنچری

  

چٹاگانگ (ویب ڈیسک) چٹاگانگ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بنگلا دیش کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا لیے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق  چٹانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں جاری میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو عابد علی 93 اور عبداللہ شفیق 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم کھیل کے پہلے ہی اوور میں تاج الاسلام نے پہلے عبداللہ شفیق کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر اظہر علی کو بھی گولڈن ڈک پر پویلین کی راہ دکھا دی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی 10 رنز بنا کر مہدی حسن مرزا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ 

دوسری جانب عابد علی نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی سنچری مکمل کی، عابد علی 107 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 330 رنز اسکور کیے تھے، بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس نے سنچری اسکور کی تھی جبکہ مشفیق الرحیم نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے تھے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ دو دو وکٹیں شاہین آفریدی اور فہیم اشرف کے حصے میں آئی تھیں۔

مزید :

کھیل -