حریم شاہ دبئی میں کس کے خرچے پر گئیں ، سنیک اور لائیکی سے رقم وصول کی؟ کھل کر سب کچھ بتا دیا

حریم شاہ دبئی میں کس کے خرچے پر گئیں ، سنیک اور لائیکی سے رقم وصول کی؟ کھل کر ...
حریم شاہ دبئی میں کس کے خرچے پر گئیں ، سنیک اور لائیکی سے رقم وصول کی؟ کھل کر سب کچھ بتا دیا
سورس: Instagram/hareem.shah_official_account

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے بتایا کہ انہیں بھی ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ایک دبئی کی کمپنی نے دبئی بلایا جس کے بعدوہ  اس کمپنی کی ایمبیسڈر بن گئیں اور پہلی تنخواہ 6 لاکھ ملی، اس دوران  بہت سے ملکوں کے دورے کیےتاہم   اپنے ذاتی خرچے پر بہت کم ملکوں کے دورے کیے۔

ایک ویب شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ان کا حالیہ اکاؤنٹ تیسرا ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہے جس پر 6 ملین فالوورز ہیں، پہلے 2 اکاؤنٹ مختلف ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد بند کردیے گئے تھے۔شاہانہ زندگی کے بارے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں اب تک ٹک ٹاک نے کوئی معاوضہ نہیں دیا تاہم ٹک ٹاک کی بدولت حال ہی میں اسنیک ویڈیوز اور لائیکی نے اپنے پلیٹ فارم پر آنے کی پیشکش کی اس سلسلے میں ہمیں 4 لاکھ 85 ہزار کے چیک دیے گئے اور کہا گیا کہ ہم ان کے پلیٹ فارمز پر آکر ان کے لیے ویڈیوز بنائیں لیکن ا ب تک ٹک ٹاک کی جانب سے کوئی پیسے نہیں دیے گئے۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ جب ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا شروع کیں تو اندازہ ہی نہیں تھا کہ اتنی فین فالوونگ ہوجائے گی، ابتدا میں تنقید بھی بہت ہوئی لیکن اتنی ہی کامیابی بھی ملی اور درحقیقت ایسا ہی ہے کہ جتنی تنقید ہوتی ہے اتنی ہی کامیابی بھی ملتی ہے،   پیسہ انسان کو قسمت سے ملتا ہے، ٹک ٹاک بنیادی طور پر ٹک ٹاکرز کو پیسے نہیں دیتا لیکن اس کے ذریعے بہت سی کمپنیاں ٹک ٹاکرز سے رابطہ کرلیتی ہیں۔

مزید :

تفریح -