سیاست میں آیا تو طاقتور لوگوں ، مافیاز نے میری کردار کشی کی ، وزیر اعظم عمران خان

سیاست میں آیا تو طاقتور لوگوں ، مافیاز نے میری کردار کشی کی ، وزیر اعظم عمران ...
سیاست میں آیا تو طاقتور لوگوں ، مافیاز نے میری کردار کشی کی ، وزیر اعظم عمران خان

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  جب میں سیاست میں آیا تو طاقتور لوگوں اور مافیاز نے میری کردار کشی کرنا شروع کی ، 20 سال سے میری کردار کشی کی جا رہی ہے ، میں دو دہائیوں تک دنیا بھر میں کھیلوں میں حصہ لیتا رہا،مجھے اللہ نے سب سےبڑا تحفہ ایمان کی دولت سے نواز کر دیا ،  جب میں سیاست میں آیا اس وقت لوگ مافیاز کی وجہ سے سیاست میں آنے سے ڈرتے تھے ۔

 معروف اسلامی سکالر شیخ حمزہ یوسف  کو ورچوئل انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کامیابی اور عزت صرف اللہ دیتا ہے ، انا کسی بھی شخص کو برباد کر دیتی ہے ، پختہ ایمان آپ کو اپنی انا پر کنٹرول کرنا سکھاتا ہے ،میں نے بہت سی کامیابیاں سمیٹیں اور دھچکے بھی کھائے ۔

عمران خان نے کہا کہ  میرے نزدیک مال و دولت  سے نہیں انسان کے ضمیر سے اس کی عزت ہوتی ہے ،  امیر وہ ہوتا ہے جو اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرتا، میں اپنے ملک کا بہت بڑا سپورٹس مین تھا ، میرے پاس ہر چیز تھی ، اگر مجھ میں ایمان اور یقین نہ ہوتا تو کبھی سیاست شروع نہ کرتا ،  اللہ نے مجھے دوسروں سے زیادہ دیا تو یہ میری معاشرتی ذمہ داری تھی ۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ مذہب کے معاملے میں کسی سے زبردستی نہیں کی جا سکتی ، غیرت  کا جذبہ انسان کی بہت اچھی خاصیت ہے ، قائد اعظم ایک عظیم رہنما تھے ، انہوں نے ایک مقصد کیلئے قربانی دی ۔ اسلامی فلاحی ریاست کا عزم لے کر سیاست میں آیا، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا میری زندگی کا مقصد ہے۔

مزید :

اہم خبریں -