فوٹو سیشن کے دوران ثانیہ مرزا کو بیٹے نے تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے ازہان مرزا ملک کی اپنی ماما کوایک کراچی میں پرفیوم لانچنگ کی تقریب کے دوران تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، تقریب میں شعیب ثانیہ کے علاوہ اداکارہ عائشہ عمر سمیت متعدد شخصیات موجود تھیں۔
تقریب کے دوران جب ثانیہ مرزا اور شعیب ملک تصاویر کھنچوارہے تھے اس وقت شعیب ملک کی گود میں موجود ان کے بیٹے ازہان مرزا ملک نے شرارت کرتے ہوئے اپنی ماما ثانیہ مرزا کے منہ پر تھپڑ مارا۔ثانیہ مرزا بیٹے کی اس شرارت سے بالکل انجان تھیں اسلیے چونک کر رہ گئیں اور شعیب ملک ہنسنے لگے لیکن شاید ننھے ازہان کو ثانیہ کے ساتھ یہ شرارت کرکے مزہ آرہا تھا اس لیے انہوں نے ایک بارپھر اپنی ماما ثانیہ مرزا کے منہ پر ہاتھ مارا اور ہنسنے لگے۔
ازہان مرزا ملک کی شرارت سے بھرپور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے لکھا ثانیہ مرزا نے دل میں سوچا ہوگابیٹا گھر چل زرا تو صحیح پٹے گا۔
ایک اور صاحب ے لکھا ہر بچہ ایسے ہی ذلیل کروادیتا ہے۔
ایک صارف نے ازہان کی شرارت کو نارمل قرار دیتے ہوئے کہا ہر بچہ ایسے ہی کرتا ہے۔ جب کہ منیزہ سلمان نامی خاتون نے لکھا گھر جاکر تو اس بچے کی خیر نہیں۔