راولپنڈی میں جج کو پرس مارنے والی خاتون کو انسداد دہشتگردی عدالت نے سزا سنا دی

راولپنڈی میں جج کو پرس مارنے والی خاتون کو انسداد دہشتگردی عدالت نے سزا سنا ...
راولپنڈی میں جج کو پرس مارنے والی خاتون کو انسداد دہشتگردی عدالت نے سزا سنا دی

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک)  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے سول جج سردار عمر حسن کو کمرہ عدالت میں ہینڈ پرس مارنے والی خاتون کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی۔

 ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمہ ضمانت پر رہا تھی، لیڈیز پولیس کمرہ عدالت میں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیج دیا، ملزمہ سفینہ بی بی نے اپریل میں  کمرہ عدالت میں ہلڑ بازی کی اور پرس مارا۔ملزمہ کا کہنا ہے کہ اس سے ناانصافی کی گئی وہ اس سزا کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گی، عدالت نے ملزمہ کو سزا کے فیصلہ کی نقل بھی فوری فراہم کر دی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -