کراچی: نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ، احتجاج جرم قرار، نوٹیفکیشن جاری

کراچی: نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ، احتجاج جرم قرار، نوٹیفکیشن جاری
کراچی: نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ، احتجاج جرم قرار، نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان ان لائن ) کراچی میں نسلہ ٹاور کے اطراف میں احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ، دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نے نوٹیفکشین میں کہا کہ نسلہ ٹاور کے اطراف 4 سے زائد افراد کے مجمع پر پابندی ہو گی ،  غیر متعلقہ افراد کی جانب سے احتیاطی رکاوٹیں عبور کرنے پر بھی 144 کا اطلاق ہو گا۔

واضح رہے کہ نسلہ ٹاور کے باہر  بلڈرز اور متاثرین نسلہ ٹاور کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا تھا۔

حالات کے بعد ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے کمشنر کراچی سے نسلہ ٹاور کے قریب دفعہ 144 نافذ کرنے کی درخواست کی تھی ۔  نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ ٹاور کے مکمل مسمار ہونے تک رہے گا۔