وفاق میں بیٹھے حکمرانوں کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے، وزیر توانائی سندھ 

وفاق میں بیٹھے حکمرانوں کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے، وزیر توانائی ...
وفاق میں بیٹھے حکمرانوں کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے، وزیر توانائی سندھ 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ وفاق میں بیٹھے حکمرانوں کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے ،  ملک میں ہر جانب بحران ہیں ۔

 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ  نجی پاور کمپنیز کو گیس بندش سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھی ،  اس وقت ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے ،  گھریلو صارفین کی زندگی بھی اجیرن ہو گئی ہے ، عوام کو تین وقت کی روٹی کیلئے بھی گیس میسر نہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  لکڑی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ نے بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے ۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -