پاکستان کی یونیورسٹیاں اب بین الاقوامی درجہ بندی میں اوپر آ رہی ہیں، راجہ یاسر ہمایوں

پاکستان کی یونیورسٹیاں اب بین الاقوامی درجہ بندی میں اوپر آ رہی ہیں، راجہ ...
پاکستان کی یونیورسٹیاں اب بین الاقوامی درجہ بندی میں اوپر آ رہی ہیں، راجہ یاسر ہمایوں

  

دبئی (طاہر منیر طاہر)  اعلی تعلیم میں اصلاحات کے بہتر نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ صوبائی وزیر اعلی تعلیم و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر سرفراز نے کہا   کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں برآمدات کا 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دبئی ایکسپو میں وہ 22 نئی کمپنیوں کے ساتھ آئے ہیں جو کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کر رہے ہیں۔

اعلی تعلیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یونیورسٹیاں اب بین الاقوامی درجہ بندی میں اوپر آ رہی ہیں جس کا مطلب ہے کہ ہماری اصلاحات کا مثبت نتیجہ برآمد ہونا شروع ہو گیا ہے۔

صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کے اعزاز میں سوشل میڈیا ہیڈ ضلع چکوال محمد ثقلین مہرو اور چوہدری نوید علی پنڈ کی جانب سےایک  عشائیہ کا اہتمام   کیا گیا۔

جس  میں ملک محمد یاسین، چوہدری عبدالوہاب چھکڑ، چوہدری زعفران محمود خان، ملک محمد عارف، چوہدری جعفر عباس، ملک احتشام الحسن، چوہدری سلیمان، ملک محمد نقاش، ملک فرقان حسن، چوہدری محمد سہیل، چوہدری فیصل کہوٹ سمیت چکوال سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے شرکت کی۔

 صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز آجکل دبئی کے سرکاری دورے پر موجود ہیں جہاں وہ ایکسپو 2020 میں بیرونی سرمایہ کاروں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے راغب کر رہے ہیں۔ 

مزید :

تارکین پاکستان -