ن لیگ رسیدیں دے یا جیل جائے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ، فواد چودھری 

ن لیگ رسیدیں دے یا جیل جائے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ، فواد چودھری 
ن لیگ رسیدیں دے یا جیل جائے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ، فواد چودھری 

  

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر  اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ رسیدیں دے یا جیل جائے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ، ن لیگ سیاست کی بجائے فلمیں بنانا شروع کر دے ۔

جہلم میں تقریب سےخطاب کے دوران فواد چودھری کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے 1990 کا الیکشن دھاندلی سے جیتا،  یہ لوگ فلمیں پہلے بنا لیتے ہیں بعد میں پول کھلتا ہے کہ جعلی ہیں ، یہ اداروں کو بلیک میل کرتے ہیں ،یہ سب سیاسی بونے ہیں ،  الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) سے سب سے زیادہ گھبراہٹ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کو ہو رہی ہے ۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ اب وہ وقت گزر گیا جب کہا جاتا تھا کہ چاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر، اب پاکستان پیپلزپارٹی کا اندرون سندھ کے علاوہ کوئی ووٹ نہیں ، جبکہ وزیر اعظم عمران خان کا ووٹ پورے ملک میں موجود ہے ، آج پاکستان میں عمران خان کے مقابلے کا کوئی لیڈر نہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -