بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ، پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہوگیا
کانپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کیویز نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر چار رنز بنالیے ہیں۔
بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 284 رنز کا ہدف دیا ہے۔بھارت نے اپنی دوسری اننگز234 رنز پر ڈیکلئیر کردی تھی۔ بھارت کی جانب سے وریتیمان ساہا 61 اور شیرس ائیر 65رنز بناکر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور کائل جیمسن نے تین تین جبکہ اعجاز پٹیل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔284 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ رہا اور اوپننگ بلے باز ول ینگ صرف دو رنز بناکر روی چندرا ایشون کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ کھیل کے آخری روز بھارت کو جیت کے لیے نو وکٹیں جبکہ نیوزی لینڈ کو 280 درکار ہیں۔