این اے 133 میں ووٹوں کی خریداری کا معاملہ ، الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کردیا

این اے 133 میں ووٹوں کی خریداری کا معاملہ ، الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کردیا
این اے 133 میں ووٹوں کی خریداری کا معاملہ ، الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخابات کے دوران ووٹوں کی خریدری کی مبینہ ویڈیوز  کا نوٹس لے لیا ہے

 ریٹرننگ افسرنےکمشنرلاہور،آئی جی پنجاب،چیئرمین نادرااورپیمراکوبھی نوٹس جاری کردیا ۔ ریٹرننگ افسرنے ویڈیو میں نظر آنے والے افراد  کی شناخت کےلئےمددمانگی ہے اورنادرا، پیمرا، پولیس اورکمشنر لاہور کو ویڈیوزکافرانزک کرکے30 نومبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ووٹوں کی خریدری کے حوالے سے متعدد ویڈیوز سامنے آئی تھیں جس کے بعد پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ایک دوسرے پر ووٹوں کی خریداری کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -