پاکستانی ٹیم جونئیر ہاکی ورلڈکپ سے باہر ہوگئی
بھونیشور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی ٹیم ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست کے بعد جونئیر ہاکی ورلڈکپ سے با ہر ہوگئی ہے۔
ارجنٹائن کی ٹیم نے اہم میچ میں پاکستان کو تین کے مقابلے میں چار گولز سے شکست دی، کوارٹر فائنل تک رسائی کے لیے پاکستان کا یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔ پاکستان ٹیم نے اب تک کھیلے گئے اپنے تین میچز میں سے صرف ایک میچ جیتا ہے۔ واحد فتح مصر کے خلاف میچ میں حاصل ہوئی۔