رواں سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پرشاہین آفریدی اپنی خوشی نہ چھپا سکے ،کھل کر اظہار کردیا

رواں سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پرشاہین آفریدی اپنی خوشی نہ ...
رواں سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پرشاہین آفریدی اپنی خوشی نہ چھپا سکے ،کھل کر اظہار کردیا

  

 چٹاگانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے کہاہے کہ رواں سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے  کہاکہ رواں سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے،میں  ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ پارٹنرشپ میں باؤلنگ کروں،ٹیسٹ کرکٹ میں حسن علی کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ لگی ہوئی ہے،ہم رنز روکنے اور وکٹیں حاصل کرنے کی پارٹنرشپ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وکٹ سلو ہے، میچ کے چوتھے روز سپنرز کو فائدہ ہوگا، پرامید ہیں کہ میزبان ٹیم کو جلد از جلد آؤٹ کریں۔

واضح رہے کہ حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے وقار یونس اور وسیم اکرم کا 28 سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔وسیم اکرم اور وقار یونس نے 1993ء میں ایک سال کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 99 وکٹیں لی تھی جو کہ پاکستان کی جانب سے ایک سال میں فاسٹ باؤلرز کی جانب سے لی جانے والی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں تاہم اب یہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔دوسری اننگز میں اب تک شاہین شاہ آفریدی نے تین جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔

مزید :

کھیل -