بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی اوپنر بلے باز عابد علی نے اپنا ہدف مقرر کر لیا 

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی اوپنر بلے باز عابد علی نے اپنا ہدف مقرر کر لیا 
بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی اوپنر بلے باز عابد علی نے اپنا ہدف مقرر کر لیا 
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چٹاگانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کو جلد آؤٹ کرکے ہدف عبور کرنا ٹارگٹ ہوگا۔ 
نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد علی نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے بہت اچھی باؤلنگ کی،بنگلہ دیش کو جلد آؤٹ کرکے ہدف عبور کرنا ٹارگٹ ہوگا، پچ پر مختلف پیچز بنے ہوئے ہیں،سپنرز ان پیچز سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میچ کے چوتھے روز پچ قدرے مختلف ہو گی،ایک اینڈ سے وکٹیں گریں تو مجھ پر بھی دباؤ بڑھ رہا تھا، کوشش یہی تھی کہ زیادہ دیر کریز پر رہوں،سنچری پر خوشی ہے تاہم مزید خسارہ کم کرتا تو زیادہ فائدہ ہوتا۔

یاد رہے کہ چٹا گانگ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں اوپنر عابد علی نے سنچری مکمل کرلی، ان کی اننگز میں نو  چوکے اور دو  چھکے شامل ہیں،عابد علی کی انٹرنیشنل ٹیسٹ کیرئیر کی یہ چوتھی سنچری ہے،اس قبل انہوں نے دو سنچریاں سری لنکا اور ایک زمبابوے کیخلاف بنائی ہیں۔اب تک ٹیسٹ کیریئر میں انہوں نے 15 انٹرنیشنل میچز میں 24 اننگز میں 1040 رنز بنالئے ہیں جس میں چار سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -