ضلع باغ کے اساتذہ کے اعتماد پر پورا اتریں گے : عبد المنان

ضلع باغ کے اساتذہ کے اعتماد پر پورا اتریں گے : عبد المنان
ضلع باغ کے اساتذہ کے اعتماد پر پورا اتریں گے : عبد المنان

  

باغ(ڈیلی پاکستان آن لائن) نومنتخب صدر ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع باغ مولانا عبدالمنان گوہر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے اساتذہ کے دوتہائی مینڈیٹ اور اعتماد پر پورا اتریں گے اساتذہ کے وسیع تر مفاد میں دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔

 ٹیچرز آرگنائزیشن کے مشاورتی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے حقوق کی بحالی میں ضلع سے ڈویژن اور مرکز تک اچھی ریلیشن شپ کو پروان چڑھائیں گے ، اساتذہ کرام کے مسائل کے حل کیلئے گورنمنٹ اور ایجوکیشن انتظامیہ سے اچھی ورکنگ ریلیشن شپ کے خواہاں ہیں، ہرمحاذ پر اساتذہ کے حقوق عزت وقار کا جاندار دفاع کریں گے۔

 مرکزی صدر تاسف شاہین کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ 10 اضلاع کی قیادت اور مرکزی سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کریں،، اضلاع،،مرکز کی ضرورت ہوتے ہیں 21 نومبرکو ٹیچرز آرگنائزیشن کے انتخابات میں مرکزی صدر اور دس ضلعی صدور کے مینڈیٹ کو تسلیم کرکے اتفاق و اتحاد سے آگے بڑھنے میں ہی اساتذہ کمیونٹی کی بھلائی اور عظمت رفتہ کی بحالی کا رازمضمر ہے ۔ضلع باغ سے دوتہائی اکثریت سے کامیابی پر اساتذہ کرام معلمات بہنوں کا تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ان کا کہنا تھا ٹیچرز آرگنائزیشن میں ماضی کی طرح افتراق وانتشار کی کوئی کوشش نہ کی جائے ,سب گروپس یکجا ہوکر اساتذہ کے وسیع تر مفاد میں کام کریں ہم آزاد کشمیر کے اساتذہ کرام کے حقوق حقیقی تحفظ اور حقیقی ترجمانی کریں گے عبد المنان گوہر نے کہا اساتذہ کرام کے عزت وقارساکھ، حقوق اور عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں لگائیں گے انہوں نے کہا آزاد کشمیر کے اساتذہ کرام کے نومنتخب نمائندے اساتذہ کے تسلیم شدہ حقوق کی بحالی کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ڈسٹرکٹ باغ میں کوہالہ دہیرکوٹ سے آزاد باڑہ اور ناڑشیر علی خان تک 70 فیصد اساتذہ کے سلگتے ہوئے انفرادی واجتماعی مسائل حل کروانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے جونیئر کیڈرز ٹیکنیکل ٹیچرز فزیکل ٹیچرز کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ جامع اور قابل عمل پروگرام لے کر آئی ہے اور ٹیچرز آرگنائزیشن کی عظمت رفتہ کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -