کور کمانڈر جنرل فیض حمید کا شمالی وزیرستان کا دورہ ، قبائلی عمائدین کو بڑی یقین دہانی کرادی

کور کمانڈر جنرل فیض حمید کا شمالی وزیرستان کا دورہ ، قبائلی عمائدین کو بڑی ...
 کور کمانڈر جنرل فیض حمید کا شمالی وزیرستان کا دورہ ، قبائلی عمائدین کو بڑی یقین دہانی کرادی

  

شمالی وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن)کور کمانڈر 11 کور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کمان سنبھالنے کے پہلے ہفتے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور قبائلی حمائدین کے ساتھ جرگہ کیا، اس موقع پر اتمانزئی مشران نے روایتی پگڑی پہنا کر کور کمانڈر کا استقال کیا ،قبائلی عمائدین نے افغان آئی ڈی پیز کی واپسی، یونیورسٹی اور میڈیکل و  کیڈٹ کالج کے قیام، غلام خان تجارات کو بارانی بازارو کی معاوضہ اور انڈسٹریز کے قیام کا مطالبہ کیا ۔

کور کمانڈر 11 کور جنرل فیض حمید نےجرگے سےخطاب کرتےہوئےکہا کہ شمالی وزیرستان میں امن، خوشحالی و ترقی کےلئے فوج اور حکومت پرعزم ہے، ترقیاتی سکیمیں، تجارت، روزگار کے مواقع اور تعلیم جیسے اقدامات سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا باب شروع ہوگا۔ انہوں نے قبائلی مشران پر زور دیا کہ وہ نوجوانو ں کو تعلیم کی طرف راغب کریں اور علاقے میں امن امان کے قیام میں ہم کردار ادا کریں۔ اس موقع پر جی او سی سیون ڈویژن نعیم اختر، ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) شمالی وزیرستان شاہد علی خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) عقیق حسین اور بڑی تعداد میں علاقائی مشران بھی موجود تھے ۔

مزید :

علاقائی -FATA -وزیرستان -