' میڈیا سائنس اینڈ ڈیجٹیل کمیونیکیشن ' کے عنوان سے عالمی کانفرنس کا انعقاد، چئیرپرسن شعبہ ڈیجٹیل میڈیا پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر سویرا مجیب شامی کا خصوصی لیکچر

' میڈیا سائنس اینڈ ڈیجٹیل کمیونیکیشن ' کے عنوان سے عالمی کانفرنس کا انعقاد، ...
' میڈیا سائنس اینڈ ڈیجٹیل کمیونیکیشن ' کے عنوان سے عالمی کانفرنس کا انعقاد، چئیرپرسن شعبہ ڈیجٹیل میڈیا پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر سویرا مجیب شامی کا خصوصی لیکچر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نالج مینجمنٹ  سری لنکا کے زیر اہتمام ' میڈیا سائنس اینڈ ڈیجٹیل کمیونیکیشن ' کے عنوان سے دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں 25 سے زائد ممالک کے  ماہرین نے شرکت کی ۔

کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے  چئیرپرسن شعبہ ڈیجٹیل میڈیا  پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر سویرا مجیب شامی نے' Social Media Has no Boundaries' کے عنوان پر لیکچر دیا ۔اپنےلیکچر میں ڈاکٹر سویرا مجیب شامی نےسوشل کیپیٹل،سوشل میڈیا انفلیونسرزاور اس حوالے سےبننے والےسوشل میڈیا مواد اور دیگر پہلوؤں پر پاکستانی پیرائے میں تفصیلی  روشنی ڈالی۔کانفرنس سے تھائی لینڈ، ملائیشیا ،فلپائن، امریکہ،بھارت اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے 80 سےزائد ماہرین نے لیکچر دئیے۔دو روزہ کانفرنس27 نومبر سے 28 نومبر تک جاری رہی جس کا مقصد دنیا بھر میں ہونے والے ریسرچ سے  آگاہی اور ریسرچرز کو پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا ۔کانفرنس کے اختتام پر بہترین ریسرچ پر ملائیشا اور بھارت کے دو ، دو  جبکہ فلپائن اور امریکہ کے ایک، ایک ریسرچر کو ایوارڈ دیا گیا۔

مزید :

قومی -